كِتَاب الْأَشْرِبَةِ کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل 16. باب فِي الشُّرْبِ مِنْ ثُلْمَةِ الْقَدَحِ باب: پیالہ میں ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ کی ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے، اور پینے کی چیزوں میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأشربة 15 (1887)، (تحفة الأشراف: 4143)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/صفة النبی 7 (12)، مسند احمد (3/80) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
مشكوة المصابيح (4280) وللحديث شاھد حسن عند الطبراني في الاوسط (6829، مجمع البحرين: 4131) |