كِتَاب الْأَشْرِبَةِ کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل 2. باب الْعِنَبِ يُعْصَرُ لِلْخَمْرِ باب: آدمی شراب بنانے کے لیے انگور نچوڑے اس پر وارد وعید کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب کے پینے اور پلانے والے، اس کے بیچنے اور خریدنے والے، اس کے نچوڑنے اور نچوڑوانے والے، اسے لے جانے والے اور جس کے لیے لے جائی جائے سب پر اللہ کی لعنت ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأشربة 6 (3380)، (تحفة الأشراف: 7296)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/25، 71) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|