روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ 1354. رمضان المبارک میں بغیر شرعی رخصت کے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے پر سخت وعید کا بیان بشرطیکہ حدیث صحیح ہو کیونکہ میں ابن مطوس اور اس کے والد کو نہیں جانتا، جناب حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا ہے کہ وہ ابومطوس کو ملے ہیں
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی عنایت کی ہوئی رخصت کے بغیر رمضان المبارک کا ایک روزہ چھوڑ دیا تو اُس روزے کی قضا عمر بھر کے روزہ سے نہیں دی جا سکتی ـ“ جناب محمد بن جعفر کی روایت میں یہ اضافہ ہے، ”اگرچہ وہ (ساری عمر) روزے رکھے (تو بھی قضا ادا نہ ہو گی) ـ“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
امام صاحب نے مذکورہ بال حدیث کی ایک اور سند بیان کئ ہے اس میں ہے کہ جناب کہتے ہیں میں ابومتوسط کو ملا تو اُنہو ں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|