جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنّت) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 705. (472) بَابُ قَضَاءِ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ إِذَا نَسِيَهُمَا الْمَرْءُ جب آدمی فجر کی دو سنّتیں بھول جائے تو انہیں سورج طلوح ہونے کے بعد قضا کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز فجر کی دو سنّتیں بھول جائے تو وہ انہیں سورج طلوع ہونے کے بعد پڑھ لے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|