جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنّت) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 700. (467) بَابُ وَقْتِ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ نمازِ فجر کی دو رکعات (سنّت) کے وقت کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات سنّت اس وقت ادا کرتے تھے جب فجر روشن ہو جاتی۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|