جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنّت) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 697. (464) بَابُ الْمُسَارَعَةِ إِلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ اقْتِدَاءً بِالنَّبِيِّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے نماز فجر سے پہلے دو رکعت ادا کرنے میں جلدی کرنے کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی خیر (بھلائی کے کام) میں اور غنیمت کے مال (کی تقسیم) میں اتنی جلدی کرتے نہیں دیکھا۔ جتنی جلدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلی دو رکعات کی ادائیگی میں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|