جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات (سنّت) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 704. (471) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَقَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ إِذَا فَاتَتَا قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ نماز فجر کی دو سنّتیں جب نمازی صجح کی نماز سے پہلے نہ پڑھ سکے تو وہ نماز کے بعد اور سورج طلوع ہونے سے پہلے پڑھ سکتا ہے
سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز ادا کی جبکہ اُنہوں نے فجر کی دو سنّتیں ادا نہیں کی تھیں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو وہ کھڑے ہوئے اور فجر کی دو سنّتیں ادا کیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف دیکھ رہے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے روکا نہیں۔ جناب سعد کے دادا سیدنا قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز اداکی، پھر اُنہوں نے اُٹھ کر دو رکعات (سنّت) پڑھنی چاہیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ دو رکعتیں کونسی ہیں؟“ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، یہ فجر کی دو سنّتیں ہیں، میں انہیں ادا نہیں کر سکا تھا،۔ تو وہ یہ دو رکعتیں ہیں پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار فرمائی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|