صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ
نماز میں جائز گفتگو، دعا، ذکر اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ اور اس جیسے ابواب کا مجموعہ۔
542. (309) بَابُ إِبَاحَةِ الِاسْتِعَاذَةِ فِي الصَّلَاةِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ
نماز میں عذاب قبر اور آگ کے عذاب سے پناہ مانگنا جائز ہے
حدیث نمبر: 851
Save to word اعراب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ مجھے تم دکھائے گئے ہو کہ تم قبروں میں دجّال کے فتنے کی طرح آزمائے جارہے ہو۔ حضرت عمرہ کہتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نماز میں یہ دیا مانگتے ہوئے سنا کرتی تھی۔ «‏‏‏‏اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ‏‏‏‏۔ اے اﷲ، میں جہنم کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.