كِتَاب الْأَحْكَامِ کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں 3. بَابُ أَجْرِ مَنْ قَضَى بِالْحِكْمَةِ: باب: جو شخص اللہ کی عطا کردہ حکمت کے ساتھ فیصلہ کرے۔
اللہ تعالیٰ نے (سورۃ المائدہ میں) فرمایا ہے «ومن لم يحكم بما أنزل الله فأولئك هم الفاسقون» ”جو لوگ اللہ کے اتارے ہوئے کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی گنہگار ہیں۔“
ہم سے شہاب بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن حمید نے بیان کیا، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے، ان سے قیس بن ابی حازم نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”رشک بس دو آدمیوں پر ہی کیا جانا چاہئے۔ ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور پھر اس نے وہ حق کے راستے میں بےدریغ خرچ کیا اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے حکمت دین کا علم (قرآن و حدیث کا) دیا ہے وہ اس کے موافق فیصلے کرتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|