كِتَابُ الْعُقُولِ کتاب: دیتوں کے بیان میں 15. بَابُ مَا جَاءَ فِي دِيَةِ أَهْلِ الذِّمَّةِ کافر ذمی کی دیت کا بیان
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہودی یا نصرانی کی دیت آزاد مسلمان کی دیت سے آدھی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ کوئی مسلمان کافر کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے گا، مگر جب مسلمان فریب سے اس کو دھوکہ دے کر مار ڈالے تو قتل کیا جائے گا۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16447، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18478، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 8ق4»
حضرت سلیمان بن یسار کہتے تھے کہ مجوسی (فارسی آتش پرست) کی دیت آٹھ سو درہم ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16436، 16438، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10285، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28027، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 8ق5»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ یہودی یانصرانی کے زخموں کی دیت اسی حساب سے ہے: موضحہ میں بیسواں حصّہ اور مامومہ اور جائفہ میں تیسرا حصّہ «(وقس على هذا)» ۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 8ق5»
|