جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1107
1108-عکرمہ بیان کرتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو ان مختصر چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہیں؟ ان میں سے ایک یہ ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ ”کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کواس بات سے ہرگزمنع نہ کرے کہ وہ اس کی دیوار میں اپنا شہتیر گاڑے۔“
ایوب نامی راوی کہتے ہیں: اگر میں تم سے یہ کہوں کہ عکرمہ بصرہ آئے، تو حسن بصری نے بہت سی تفسیری روایات بیان کرنا ترک کردی تھیں، تو میری یہ بات سچ ہوگی۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2463، 5627، 5628، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1609، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 515، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7306، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3634، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1353، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2164، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2335، 3420، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11491، 11492، 11493، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7274، 7275، 7398، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6249، 6309»
|