جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1078
1078- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اونٹ پرسوار ہونے والی خواتین میں سب سے بہتر خواتین میں سب سے بہتر خواتین قریش کی خواتین ہیں“۔
(ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں قریش کی نیک خواتین ہیں) ”جو اپنی اولاد کے لیے ان کی کم سنی میں انہتائی رحمدل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے گھر کاخیال رکھتی ہیں“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5082، 5365، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2527، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6267، 6268، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9085، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7765، 7766، 7824، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6673»
|