جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1107
1107- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص سے اس کا پڑوسی اس کی دیوار میں اپنا شہتیر گاڑنے کے لیے اجازت مانگے، تو وہ اسے منع نہ کرے“۔
راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو یہ حدیث سنائی، تو انہوں نے اپنے سر جھکا لیے۔ تو انہوں نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں تم لوگ اعراض کررہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تمہارے کندھوں کے درمیان پٹائی کروں گا۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے امام زہری سے جس جگہ یہ روایت سنی تھی وہ جگہ بھی مجھے یاد ہے۔ انہوں نے اس میں صرف اعرج کا تذکرہ کیا تھا انہوں نے سعید بن مستیب کا تذکرہ نہیں کیا تھا۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2463، 5627، 5628، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1609، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 515، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7306، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3634، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1353، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2164، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2335، 3420، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11491، 11492، 11493، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7274، 7275، 7398، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6249، 6309»
|