جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1079
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ کی قسم! اسلم، غفار، جہینہ اور مزینہ قبیلے، دوحلیف بنو اسد اور بنو غطفان اور بنو تمیم اور بنو عامر بن شعثاء سے زیادہ بہتر ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز کو کھینچ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3523، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2521، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7291، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3950، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7271، 8948، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5980، 6054»
|