جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1082
1082- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک اونٹنی تحفے کے طور پر پیش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (بدلے کے طور پر) تین اونٹنیاں دیں۔ لیکن وہ اس سے راضی نہیں ہوا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید تین اونٹنیاں دیں وہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین اونٹنیاں دیں۔ وہ نو اونٹنیاں لے کر راضی ہوگیا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ طے کرلیا ہے کہ اب میں صرف کسی قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی شخص کا تحفہ ہی قبول کیا کروں گا“۔
سفیان کہتے ہیں: ابن عجلان کے علاوہ دیگر راویوں نے یہ بات نقل کی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ بات ارشاد فرمائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ کی اور میری طرف دیکھا، تو مجھے حیاء آگئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یا دوسی شخص سے (میں تحفہ قبول کروں گا)“۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6383، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2378، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3768، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6558، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3537، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3945، 3946، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7480، 8033، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1082، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6579»
|