جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات حدیث نمبر 1084
الا كل شيء ما خلا الله باطل، وكاد ابن ابي الصلت ان يسلم" 1084- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: کسی بھی شاعر نے جو کلام کہا: ہے اس میں سب سے سچا یہ شعر ہے۔ ”خبردار! اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز فانی ہے اور ہر نعمت نے آخر کارزائل ہوجانا ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:) ”ابن ابوصلت مسلمان ہونے کے قریب تھا“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3841، 6147، 6489، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2256، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5783، 5784، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2849، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3757، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21025، 21163، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7500، 9206، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6015»
|