أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 291
291- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کسی ایک خاتون کا مکاتب غلام ہو اور اس کے پاس رقم موجود ہو، جسے وہ ادا کرسکتا ہو تو وہ عورت اس غلام سے پردہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6956، وفي موارد الظمآن برقم 1214، وفي صحيح ابن حبان برقم 4322 وأحمد في المسند 25912»
|