أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 295
295- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ) آجائے اور کسی شخص کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو وہ اپنے بال اور اپنی جلد میں سے کوئی چیز نہ کٹوائے (یعنی نہ ناخن تراشے اور بال بھی نہ کٹوائے)۔ امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان سے کہا گیا ہے: بعض محدثین نے اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، تو انہوں نے کہا: میں تو اس کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کروں گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى الأضاحي 1977، وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6910، وعلقنا عليه تعليقا طويلا نرجو أن يكون مفيدة، كما خرجناه فى صحيح ابن حبان، برقم 5897»
|