أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 304
304- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، فاطمہ بن ابو حبیش کو استحاصہ کی شکایت ہوگئی تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ اپنے حیض کے مخصوص دنوں میں وہ نماز ترک کردے پھر وہ غسل کرے، پھر اگر خون غالب آجائے تو وہ کپڑے کو مظبوطی سے باندھ کر نماز ادا کرے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقد استوفينا تخريجه فى «مسند الموصلي» برقم 6894 وأحمد فى المسند 25946 , 26026 , 26140 , 26164، ومالك فى الموطأ 135، والحاكم فى المستدرك 6985، والدارمي فى سننه 816، والنسائي فى الكبرى 210»
|