أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 303
303- ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں یہ نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ نے ہجرت کے حوالے سے خواتین کا تذکرہ کیا ہو، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی:
”پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی کہ تم میں سے کسی کام کرنے والے کے کام کو خواه وه مرد ہو یا عورت میں ہرگز ضائع نہیں کرتا“ (3-آل عمران:195) تخریج الحدیث: «إسناده جيد، وقد استوفينا تخريجه فى مسند الموصلي برقم 6958 اخرجه الترمذي فى جامعه 3095 , 3096، وأحمد فى المسند 26009 , 26036 , 26160، والحاكم فى المستدرك 3131 , 3152 , 3519، والنسائي فى الكبرى 10028 , 10029»
|