أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 298
298- سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں بھی ایک انسان ہوں تم لوگ اپنے مقدمات لے کر میرے پاس آتے ہو، ہوسکتا ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے کے مقابلے میں تیز زبان ہو، تو جس شخص کے حق میں، میں اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ دے دوں، تو وہ اسے حاصل نہ کرے کیونکہ میں اسے آگ کا ٹکڑا کاٹ کر دیا ہوگا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى المظالم 2458، -وأطرافه-، ومسلم فى الأقضية 1713، وقد خر جناه وعلقنا عليه تعليقة تحسن العودة إليه فى مسند الموصلي برقم 6680،6881،6897،6994، كما خر جناه فى صحيح ابن حبان برقم 5070»
|