أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 300
300- سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان نقل کرتی ہیں، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا اگر عورت کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر غسل کرنا لازم ہوگا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی عورت پانی دیکھتی ہے، تو اسے غسل کرنا پڑے گا۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو پھر (بچے کی اس کے ساتھ) مشابہت کس بنیاد پر ہوتی ہے؟“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى الغسل 282، واطرافه ومسلم فى الحيض 313، يحرج المني منها. وأخرجه الموصلي برقم 6895، 7004 و فى صحيح ابن حبان برقم 1165، 1167»
|