كتاب الجهاد كتاب الجهاد |
مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد كتاب الجهاد محرمات ابدیہ سے نکاح غیر مسلموں کے لیے بھی حرام ہو گا
بجالہ ؒ بیان کرتے ہیں، میں احنف کے چچا جزء بن معاویہ کا سیکرٹری تھا، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی وفات سے ایک سال پہلے اِن کی طرف سے ہمارے پاس ایک خط آیا کہ مجوسیوں کے ہر اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کرو جو آپس میں ایک دوسرے کے محرم ہوں، اور عمر رضی اللہ عنہ مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیتے تھے حتی کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔ رواہ البخاری۔ اور بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ”جب کسی امیر کو کسی لشکر پر مقرر فرماتے .....“ باب الکتاب إلی الکفار میں ذکر کی گئی ہے
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (3156) حديث بريدة، تقدم (3929)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.