كتاب الجهاد كتاب الجهاد |
مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد كتاب الجهاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نامحرم عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے
امیمہ بنت رُقیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے خواتین کی جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”(میں نے ان امور میں تمہاری بیعت لی) جن کی تم استطاعت اور طاقت رکھتی ہو۔ “ میں نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہماری جانوں سے بھی زیادہ مہربان ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ہم سے بیعت لیں یعنی ہم سے مصافحہ کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سو عورتوں کے لیے میری بات وہی ہے جو ایک عورت کے لیے ہے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و مالک۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه [الترمذي (1597 وقال: حسن صحيح) و النسائي (149/7 ح 4186) و ابن ماجه (2874) و مالک (2/ 982 ح 1908)]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.