كتاب الجهاد كتاب الجهاد سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کا اعزاز
ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو میں نے آپ کو غسل کرتے ہوئے پایا جبکہ آپ کی بیٹی فاطمہ ایک کپڑے سے آپ کو پردہ کیے ہوئے تھیں، میں نے سلام عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے۔ “ میں نے (خود) عرض کیا: میں ام ہانی بنت ابی طالب ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ام ہانی کے لیے خوش آمدید۔ “ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہوئے، اور ایک کپڑے میں لپٹ کر آٹھ رکعتیں پڑھیں، پھر آپ فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری ماں کے بیٹے علی ارادہ رکھتے ہیں، کہ وہ ایک شخص فلان بن ہبیرہ کو قتل کر دیں جبکہ میں نے اس کو پناہ دی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ام ہانی! تم نے جسے پناہ دی، ہم نے بھی اسے پناہ دی۔ “ ام ہانی بیان کرتی ہیں: یہ چاشت کا وقت تھا۔ بخاری، مسلم۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے: وہ بیان کرتی ہیں، میں نے خاوند کے رشتہ داروں میں سے دو آدمیوں کو امان دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے جسے امان دی، ہم نے بھی اسے امان دی۔ “ متفق علیہ و الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (3171) و مسلم (82/ 336) و الترمذي (1579)» |