كِتَاب الطِّبِّ کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں 11. بَابُ أَيَّ سَاعَةٍ يَحْتَجِمُ: باب: کس وقت پچھنا لگوایا جائے۔
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے رات کے وقت پچھنا لگوایا تھا۔
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) روزہ کی حالت میں پچھنا لگوایا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|