كِتَابُ الْبِيُوع خرید و فروخت کا بیان خرید و فروخت اور منگنی وغیرہ کے آداب کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”کھوٹ نہ ملاؤ اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے نہ بیچے، اور کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے، اور کوئی عورت اپنی مسلمان بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے برتن میں جو کچھ ہے اس کو وہ گرا دے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1408، 1413، 1515، 1519، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4046، 4048، 4050، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3241، 4501، 4506، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1125 م، 1126، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2221، 2224، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1867، 1929، 2172، 2174، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10567، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7254، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1056، 1057، 1058، 1059، والطبراني فى «الصغير» برقم: 240، 466، 628، 1013»
حكم: صحيح
|