كِتَابُ الْبِيُوع خرید و فروخت کا بیان بازار کی قیمتیں مقرر کرنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھاؤ اور قیمتیں بہت بڑھ گئیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لیے بھاؤ مقرر فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خود بھاؤ مقرر کرنے والا ہے، وہ ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں بھی کرتا ہے اور اسے کھولتا بھی ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں جب اللہ تعالیٰ کو ملوں گا تو کسی پر کوئی ظلم و زیادتی میرے ذمہ نہ ہوگی جو وہ اپنی عزت یا مال کے عوض مجھ سے مطالبہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
قال الهيثمي: وفيه علي بن يونس وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 99) [وله شواهد من حديث أنس بن مالك، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3451، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1314، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2200، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12786» حكم: إسناده ضعيف
|