كِتَابُ الْبِيُوع خرید و فروخت کا بیان درخت کے پہلے پھل کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی درخت کا پہلا پھل لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو قبول فرماتے یا اپنی آنکھوں پر لگاتے، پھر سب سے چھوٹے وہاں پر موجود بچے کو دے دیتے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 264، 265، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10761، 11222، والطبراني فى «الصغير» برقم: 791
قال الهيثمي: رجال الصغير رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 39)» حكم: إسناده صحيح
|