كِتَابُ الزَّكوٰة زکوٰۃ کا بیان بھوکے اور ضرورت مند کا صرف اللہ سے مانگنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھوکا اور ضرورت مند ہو اور اپنی ضرورت کو اللہ تک پہنچائے، تو اللہ پر لازم ہو جاتا ہے اس کی ایک سال کی حلال روزی کھول دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2358، والطبراني فى «الصغير» برقم: 214
قال الھیثمی: فيه إسماعيل بن رجاء الحصني ضعفه الدارقطني، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 256)» حكم: إسناده ضعيف
|