من كتاب الرويا کتاب خوابوں کے بیان میں 10. باب كَرَاهِيَةِ أَنْ يَعْبُرَ الرُّؤْيَا إِلاَّ عَلَى عَالِمٍ أَوْ نَاصِحٍ: خواب کی تعبیر عالم یا ناصح کے علاوہ کسی اور سے پوچھنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ بیان کرو خواب کو مگر عالم اور خیر خواہ سے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2193]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2281، وغيره]، ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ وضاحت:
(تشریح حدیث 2183) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنا خواب جاہل، بے وقوف، نادان اور عداوت رکھنے والے سے نہ کہنا چاہیے۔ [ترمذي 2280] میں ہے کہ انسان کا خواب مانند پرندے کے ہے جب تک اس کی تعبیر نہ پوچھے، اور جب کوئی اس خواب کو بیان کر دے تو جیسی تعبیر کی جائے ویسا ہی وقوع پذیر ہو جاتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا جب تک خواب بیان نہ کیا جائے وہ واقع نہیں ہوتا، جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|