من كتاب الرويا کتاب خوابوں کے بیان میں 3. باب: «ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتِ الْمُبَشِّرَاتُ» : اس کا بیان کہ نبوت ختم ہوئی مبشرات باقی ہیں
سیدہ ام کرز الکعبیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”نبوت ختم ہوئی (یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا) لیکن خوشخبری دینے والے خواب باقی رہیں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2184]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 3896]، [ابن حبان 6047]، [الحميدي 351] وضاحت:
(تشریح حدیث 2174) اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ بعض خواب سچے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اطمینان و خوشی بہم پہنچاتا ہے۔ یہ حدیث صحیح اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان برحق ہے۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|