من كتاب الرويا کتاب خوابوں کے بیان میں 6. باب: «الرُّؤْيَا ثَلاَثٌ» : خواب تین قسم کے ہوتے ہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: اچھے خواب یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہیں، ڈراونے خواب شیطان کی طرف سے اندوہناک خواب، ایسے خواب جو انسان خیالات و تصورات میں سوچتا ہے وہ خواب میں نظر آئے، لہٰذا تم میں سے کوئی اگر برا خواب دیکھے تو اس کو بیان نہ کرے اور اٹھ کر نماز پڑھنے لگے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2189]»
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 7017]، [مسلم 2263]، [أبوداؤد 5019]، [ترمذي 2270]، [ابن حبان 6040، وغيرهم] وضاحت:
(تشریح حدیث 2179) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ برا خواب دیکھنے پر اس کے شر سے اور پریشانی سے بچنے کے لئے نماز پڑھنے لگ جائے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|