من كتاب الرويا کتاب خوابوں کے بیان میں 2. باب فِي: «رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءاً مِنَ النُّبُوَّةِ» : مسلم کا خواب نبوت کا چھیالیسواں جزء ہے
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2183]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6987]، [مسلم 2264]، [أبوداؤد 5018]، [ترمذي 2271]، [أبويعلی 3237، 3430]، [ابن حبان 6043] وضاحت:
(تشریح حدیث 2173) اس حدیث میں مومن کے خواب کی حقانیت کا اشارہ ہے، جو لوگ خواب کو محض وہم و گمان تصور کرتے ہیں، گویا اس حدیث کا وہ انکار کرتے ہیں۔ نبیوں کے خواب سچے ہوتے تھے، خواب کی حقیقت اور بعض خوابوں کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے۔ ان چھیالیس حصوں کا علم اللہ ہی کو ہے، ممکن ہے الله تعالیٰ نے اپنے نبی کو ان سے آگاہ فرما دیا ہو، ان حصوں کی تعداد کے بارے میں مختلف روایات ہیں، اور ان سے اچھے خواب کی فضیلت مراد ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|