كِتَابُ الأسْمَاءِ كتاب الأسماء 359. بَابُ مَنْ دَعَا آخَرَ بِتَصْغِيرِ اسْمِهِ کسی کے نام کی تصغیر بنا کر اسے بلانا
طلق بن حبيب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں شفاعت کا انکار کرنے والوں میں سب سے زیادہ متشدد تھا، چنانچہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اے طليق! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں کو جہنم میں داخل ہونے کے بعد نکالا جائے گا۔“ اور ہم بھی وہ قرآن پڑھتے ہیں جو تم پڑھتے ہو۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 14535 و ابن الجعد: 3383 و مسلم، بمعناه مطولًا، كتاب الإيمان: 320 - انظر الصحيحة: 3055»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|