كِتَابُ الأسْمَاءِ كتاب الأسماء 358. بَابُ أَبْغَضِ الأَسْمَاءِ إِلَى اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ اللہ تعالیٰٰ کے نزدیک سب سے زیادہ نا پسند نام
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰٰ کے نزدیک سب سے قبیح نام یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے آپ کو ملك الأملاك (بادشاہوں کا بادشاہ) کہلوائے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6205 و مسلم: 2143 و أبوداؤد: 4961 و الترمذي: 2837»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|