كِتَابُ الأسْمَاءِ كتاب الأسماء 355. بَابُ السُّرْعَةِ فِي الْمَشْيِ جلدی چلنے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جلدی سے تشریف لائے جبکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنے جلدی آئے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس جلدی سے گھبرا گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا، پھر فرمایا: ”میں تمہارے پاس جلدی آیا تھا تاکہ تمہیں ليلۃ القدر کی خبر دوں، پھر میں تمہارے پاس آتے آتے بھول گیا، لہٰذا اب تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون سبب الحديث و الإسراع: أخرجه أحمد: 2352 و الطبراني فى الكبير: 110/12 - الضعيفة: 6338»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره دون سبب الحديث و الإسراع
|