كِتَابُ كتاب 233. بَابُ عِيَادَةِ الأَعْرَابِ دیہاتیوں کی عیادت کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دیہاتی کی عیادت کرنے کے لیے اس کے ہاں تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کوئی حرج اور ڈر نہیں، یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے، ان شاء اللہ۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس دیہاتی نے کہا: نہیں بلکہ یہ بخار ہے جو بوڑھے شیخ پر جوش مار رہا ہے تاکہ اسے قبرستان پہنچا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب ایسا ہی ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب التوحيد، باب فى المشية و الإرادة: 7470، 3616 و النسائي فى الكبرىٰ: 10811 - انظر التعليقات الحسان: 2948»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|