كِتَابُ كتاب 46. بَابُ حَمْلِ الصَّبِيِّ عَلَى الْعَاتِقِ بچے کو کندھے پر اٹھانے کا بیان
سیدنا براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو کندھے پر اٹھا رکھا تھا، اور فرما رہے تھے: ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت فرما۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، فضائل أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم: 3749 و مسلم: 2422 و الترمذي: 3783 - الصحيحة: 2789»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|