كتاب الزهد زہد کے فضائل تکبر اختیار کرنے سے بچنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ فرماتا ہے: کبریائی میری چادر ہے اور عزت میرا ازار ہے، پس جس نے ان دونوں میں سے کسی ایک کو مجھ سے کھینچنے کی کوشش کی تو میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب اللباس، باب ماجاء فى الكبر، رقم: 4090. سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب البراءة من الكبر والتواضع، رقم: 4174. قال الشيخ الالباني. مسند احمد: 427/2. صحيح ابن حبان، رقم: 5671. مسند حميدي، رقم: 1149.»
|