كتاب الزهد زہد کے فضائل زیادہ ہنسنے سے اجتناب کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میں جانتا ہوں، اگر تمہیں اس کا پتہ چل جائے تو پھر تم کم ہنسو اور زیادہ روؤ، لیکن قریب قریب رہو، درست رہو اور بشارت قبول کرو۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التفسير...، رقم: 6485، 4621. مسلم، كتاب الفضائل، باب توقيره صلى الله عليه وسلم وترك اكثار... الخ، رقم: 2359. سنن ترمذي، رقم: 2313. مسند احمد: 467/2.»
|