كتاب الزهد زہد کے فضائل مال کی حرص کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات اکثر کہا کرتے تھے، پس میں نہیں جانتا کہ کیا وہ ایسی چیز ہے جسے آپ مستحب سمجھتے تھے یا وہ اللہ کی کتاب میں سے ہے: ”اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ اللہ سے اس کے مثل مزید کی تمنا کرے گا، اس کے نفس کو تو (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی، جو توبہ کرتا ہے اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرقاق، باب يتقي من فتنه المال، رقم: 6436. مسلم، كتاب الزكاة، باب لو ان لابن آدم وادبين الخ، رقم: 1048. سنن ترمذي، رقم: 2337. سنن ابن ماجه، رقم: 4235. مسند احمد: 370/1.»
|