كتاب الزهد زہد کے فضائل مسجدِ نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحج، باب فضل الصلاة بمسجدي مكة والمدينة، رقم: 1394. سنن ترمذي، رقم: 325. سنن نسائي، رقم: 694. سنن ابن ماجه، رقم: 1404.»
|