كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان دُم کٹے اور دو لکیروں والے سانپوں کو مارنے کا حکم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کٹے اور دو لکیروں والے سانپ کے علاوہ ان سانپوں کو مار ڈالنے سے منع فرمایا جو کہ گھروں میں ہوتے ہیں، کیونکہ وہ دونوں بینائی ضائع کر دیتے ہیں اور خواتین کا حمل گرا دیتے ہیں، پس جس نے ان دونوں کو (مارے بغیر) چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب بدء الخلق، باب قوله تعالىٰ (وسث فيها من كل دابه) رقم: 3297. مسلم، كتاب السلام، باب قتل الحبات وغيرها. سنن ابوداود، رقم: 5352. سنن ترمذي، رقم: 1483. سنن ابن ماجه، رقم: 3535.»
|