كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان فال لینے کی ممانعت
سیدہ ام اکزر رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پرندے کو اپنے مسکن (گھونسلے) میں رہنے دو۔“ (انہیں فال لینے کے لیے نہ اڑاو)۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الاضحي، باب فى العقيقه، رقم: 2835. قال الشيخ الالباني. صحيح. مسند احمد: 381/6. صحيح ابن حبان، رقم: 6126.»
|