كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان علاج کے لیے پچھنے لگوانے کی ترغیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(علاج کی غرض سے) تم جو کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں کوئی بھلائی ہے تو وہ پچھنے لگانے والے کے خون بہانے میں ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب الحجامة، رقم: 3857. سنن ابن ماجه، ابواب الطب، باب الحجامة، رقم: 3476. اسناده صحيح.»
|