كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان علاج معالجے کی ترغیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! علاج معالجہ کیا کرو، کیونکہ اللہ نے جو بھی بیماری پیدا کی تو اس کے لیے شفا بھی پیدا فرمائی ہے، سوائے «السام» کے اور «السام» سے مراد موت ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب ما انزل الله داء الا انزل له شفاء، رقم: 5678. سنن ابن ماجه، رقم: 3439. مستدرك حاكم: 401/4. سنن كبري بيهقي: 343/9.»
|