كتاب المرضٰي و الطب مریضوں اور ان کے علاج کا بیان قیافہ شناس یا کاہن کی باتوں پر یقین کرنا اللہ کے احکامات سے انکار کرنے کے مترادف ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ”جو شخص کسی قیافہ شناس یا کسی کاہن کے پاس آئے اور وہ اس کی بات کی تصدیق کرے (اسے سچا جانے) تو اس نے اس چیز کا انکار کر دیا جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل کی گئی۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الكهان، رقم: 3904، قال الالباني: صحيح. سنن ترمذي، رقم: 135. سنن ابن ماجه، رقم: 639. مسند احمد: 429/2. قال الشيخ الالباني: صحيح.»
|