انبیاء کے حالات کے بیان میں नबियों की घटनाओं के बारे में اللہ تعالیٰ کا قول ”اے اہل کتاب! اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ .... کار ساز ہے“ (سورۃ النساء: 171)۔
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس بات کی گواہی دے کہ ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور عیسیٰ (علیہ السلام) اس کے بندے اور رسول ہیں اور وہ (عیسیٰ علیہ السلام) اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم علیہ السلام کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت برحق ہے۔ اور وہ دوزخ برحق ہے“ تو اللہ تعالیٰ (ایک نہ ایک دن) اسے جنت میں لے جائے گا گو وہ کیسے ہی اعمال کرتا ہو۔“
|