انبیاء کے حالات کے بیان میں नबियों की घटनाओं के बारे में ((باب))
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیلو کے پھل توڑ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کالے کالے دیکھ کر توڑو، وہ (پختہ اور) مزیدار ہوتا ہے۔ صحابہ نے عرض کی کہ کیا آپ نے (جنگل میں) بکریاں چرائی ہیں؟ (جو آپ کو پیلو کے پھلوں کی شناخت ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا کوئی ایسا پیغمبر بھی گزرا ہے جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں؟“
|